لاہور سے پتنگ اور ڈور بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی، ہزاروں پتنگیں ،ڈور کی چرخیا ں اور خام مال برآمد

لاہور سے پتنگ اور ڈور بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی، ہزاروں پتنگیں ،ڈور کی ...
لاہور سے پتنگ اور ڈور بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی، ہزاروں پتنگیں ،ڈور کی چرخیا ں اور خام مال برآمد

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سول لائنز ڈویژن پولیس نے  بڑی کارروائی کرتے ہوئے  گھر میں قائم پتنگ سازی کی فیکٹری پکڑلی،ملزم سے 600تیار پتنگیں,3000خام پتنگیں,1000 بانسی تیلے, گوند ، 13 دھاتی کمیکل ڈورکی چرخیاں،درجنوں رم گڈی پیپر،کمیکل اور دیگر سامان برآمدہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر،ڈی آئی  جی آپریشنز  ساجد کیانی نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاون کے احکامات دے رکھے ہیں۔جس پر ایس پی سول لائن رضا صفدر کاظمی کی سربراہی میں گھڑی شاہو پولیس نے پتنگ سازی  کی فیکٹری پکڑکر پتنگ فروش ملزم عبد الوحید عرف بھولا کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس پی سول لائنز رضا صفدر کاظمی کے مطابق پتنگ فروش عبدالوحید نے گھر میں پتنگ سازی کی منی فیکٹری بنائی  تھی۔ملزم کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی تیار پتنگیں اور پتنگ سازی کا سامان برآمد ہوا ہے۔ملزم کے قبضہ سے600تیار پتنگیں,3000خام پتنگیں,1000 بانسی تیلے, گوند ،13 دھاتی کمیکل ڈورکی چرخیاں،درجنوں رم گڈی پیپر،کمیکل اور دھاتی  ڈور بنانے کا سامان بھی برآمد ہوا۔

ملزم عبد الوحید  عرف بھولا پتنگیں تیار کرکے لاہور سمیت دیگر اضلاع میں فروخت کرتا  تھا۔ملزم کے خلاف کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج  کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے پتنگ اور ڈور بنانے والی فیکٹری پکڑنے پر ایس پی سول لائنز رضا صفدر کاظمی اور ایس ایچ او گڑھی  شاہو کو شاباش دی ہے اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -