ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا کھلی کچہری کا انعقاد ،شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری

ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا کھلی کچہری کا انعقاد ،شہریوں کے مسائل کے حل ...
ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا کھلی کچہری کا انعقاد ،شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی نے لوگوں کے مسائل سننے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کر کے انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔

اس موقع پر ساجد کیا نی نے لوگوں کو ان کے مسائل فوری طور پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور موقع پر ہی کئی لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے احکامات بھی صادر کیے۔

ڈئی آئی جی آپریشنز ساجد کیا نی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی درخواستوں پر بلا تاخیر قانونی کارروائی عمل میں لائیں گے، شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ یا تاخیری حربے ہر گز برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -