ڈریپ نے بزرگ شہریوں کیلئے کورونا ویکسین کی منظوری دے دی

ڈریپ نے بزرگ شہریوں کیلئے کورونا ویکسین کی منظوری دے دی
ڈریپ نے بزرگ شہریوں کیلئے کورونا ویکسین کی منظوری دے دی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے 60 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے روسی اور چینی کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی۔

ڈریپ کی جانب سے چین کی سائنو فام اور روس کی سپوتنک وی ویکسینز کے استعمال کی منظوری دی گئی ہے۔  ڈریپ سے منظوری ملنے کے بعد یہ ویکسینز 60 برس سے زائد عمر کے شہریوں کو لگائی جاسکیں گی تاہم انہیں ویکسین لگوانے کے بعد دو سے تین روز تک ویکسی نیشن سنٹر  میں ہی قیام کرنا ہوگا۔

مزید :

کورونا وائرس -