ہربنس پورہ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 2 راہگیر زخمی، ایک ڈاکو گرفتار ایک فرار

ہربنس پورہ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 2 راہگیر زخمی، ...
ہربنس پورہ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 2 راہگیر زخمی، ایک ڈاکو گرفتار ایک فرار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ہربنس پورہ کے علاقہ میں پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ سے دو  راہگیر زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے ایک ڈاکو کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی ،جس کے جواب میں پولیس پارٹی کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی، اس دوران گولیاں لگنے سے دو راہگیر زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے ایک ڈاکو کو بھی گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق زخمی شہریوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مفرور ڈاکو  کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -