وزیراعظم عمران خان نے سیاسی جماعت کو ملاقات کی دعوت دیدی
اسلام آباد / کراچی (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ایم کیوایم کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی اور وفد کو ملاقات کی دعوت دی ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے کنونئیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے فون پر رابطہ کیا، اور سینیٹ انتخابات سمیت اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے فیصلے پر مشاورت کی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے خالد مقبول صدیقی سے وفاق اور صوبے میں سینیٹ نشستوں پر حمایت اور ووٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا جبکہ ایم کیو ایم کے وفد کو اسلام آباد آنے اور ملاقات کی دعوت بھی دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ملاقات میں ایم کیوایم قیادت کو اعتماد کے لیے ووٹ دینے سمیت دیگر اہم معاملات پر مشاورت کریں گے۔