مکان سے 4 افراد کی لاشیں برآمد، دو زخمی

مکان سے 4 افراد کی لاشیں برآمد، دو زخمی
 مکان سے 4 افراد کی لاشیں برآمد، دو زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یار خان (ویب ڈیسک) علاقے پتن مینارا روڈ پرمکان سے 4 افرادکی لاشیں اور 2 زخمی بھی ملے ہیں جس کی پولیس نے تصدیق کردی اور بتایا کہ مقتولین کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے جب کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور مقتولین کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے جب کہ علاقہ مکینوں سے بھی واردات سے متعلق پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔دوسری جانب آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے کر آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کرلی۔