اداکارہ گوہر خان کو بڑا صدمہ، مداحوں کیلئے پریشان کن خبرآگئی
ممبئی (ویب ڈیسک) حال ہی میں ٹک ٹاکر زید دربار سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی بھارتی اداکارہ گوہر خان کے والد ظفر احمد خان انتقال کر گئے۔گوہر خان کی دوست پریتی سمنز نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں گوہر کی ان کے والد کے ساتھ ماضی کی تصاویر تھیں۔
View this post on Instagram
گزشتہ دنوں اداکارہ گوہر خان نے بھی اپنے انسٹاگرام پر سٹوری کے ذریعے چاہنے والوں سے والد کی صحت کے لیے دعاؤں کی اپیل کی تھی۔
دوسری جانب گوہر خان کے شوہر زید دربار نے بھی انسٹاگرام پر اپنے سسر کے ساتھ تصویر شیئر کی تھیں اور چاہنے والوں سے درخواست کی تھی کہ ان کی صحتیابی کے لیے دعا کریں۔