سینیٹ الیکشن کے آفٹر شاکس، جی ڈی اے نے وزیراعظم کو خط لکھ کر ووٹ نہ دینے والے پی ٹی آئی اراکین کے نام بتادیئے، تحقیقات کا مطالبہ

سینیٹ الیکشن کے آفٹر شاکس، جی ڈی اے نے وزیراعظم کو خط لکھ کر ووٹ نہ دینے والے ...
سینیٹ الیکشن کے آفٹر شاکس، جی ڈی اے نے وزیراعظم کو خط لکھ کر ووٹ نہ دینے والے پی ٹی آئی اراکین کے نام بتادیئے، تحقیقات کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹ الیکشن میں سندھ کے انتخابی نتائج نتائج سامنے آنے کے بعد گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس نے وزیراعظم عمران خان کو تحریک انصاف کے سات باغی اراکین کے نام ارسال کردئیے ۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق جی ڈی اے کی جانب سے وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کے جن ایم پی ایز نے انہیں ووٹ نہیں دئیے ان میں کریم گبول ،عباس جعفر،بلال غفار ،رابستان خان اور عمر عمیر ی سمیت دیگر شامل ہیںجن کی وجہ سے جی ڈی اے الیکشن میں جنرل نشست ہار گئی ۔ جی ڈی اے نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ باغی اراکین کے خلاف تحقیقات کی جائیں اور کالی بھیڑوں کی تحقیقات مکمل کر کے بے ضمیروں کو بتا یا جائے ۔
واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن کے نتائج کے مطابق سندھ میں اپوزیشن اتحاد کے سات اراکین نے وفاداریاں تبدیل کیں۔ پیپلز پارٹی کو اپنے اراکین کے ووٹوں سے جنرل نشست پر 6 جبکہ خواتین اور ٹیکنو کریٹ کی نشست پر سات ووٹ زائد ملے جس پر اپوزیشن کی اتحادی جماعتوں کو تشویش ہے۔ الیکشن حکمت عملی کے تحت جی ڈی اے کے امیدوار سید صدرالدین شاہ راشدی کو 21 ووٹ ملنے تھے۔جی ڈی اے کے 14 اراکین کے علاوہ پی ٹی آئی کے 7 ارکان اسمبلی نے سید صدر الدین شاہ راشدی کو ووٹ دینا تھا تاہم انہیں صرف 15 ووٹ ہی مل سکے اور ان کے ساتھ 6 ارکان نے ہاتھ کردیا۔

مزید :

قومی -