پی ایس ایل میں شریک غیر ملکی کھلاڑیوں کی واپسی کا سلسلہ کب شروع ہو گا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

پی ایس ایل میں شریک غیر ملکی کھلاڑیوں کی واپسی کا سلسلہ کب شروع ہو گا؟ ...
پی ایس ایل میں شریک غیر ملکی کھلاڑیوں کی واپسی کا سلسلہ کب شروع ہو گا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چھٹا ایڈیشن ملتوی ہونے کے بعد 50 غیر ملکی کھلاڑی آج سے وطن واپسی کیلئے روانہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے باعث ایونٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد غیر ملکی کھلاڑیوں کی واپسی کا سلسلہ آج سے شروع ہو رہا ہے اور ابتدائی مرحلے میں 50 غیر ملکی کھلاڑی آج روانہ ہوں گے۔ 

خیال رہے کہ پی ایس ایل میں شریک دو ٹیموں کے مزید تین کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی جس کے سبب غیر ملکی کھلاڑی پریشانی میں مبتلا ہو گئے تھے، ابتدائی طور پر کورونا کا شکار ہونے والے ایک کھلاڑی کا نام سامنے آیا جو اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے فواد احمد تھے اور ان کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹام بینٹن بھی عالمی وباءکورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔

تین سے چار کھلاڑیوں کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد پی سی بی نے ایونٹ ملتوی کرنے اعلان کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو کورونا ویکسین لگوانے کا فیصلہ بھی کیا۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے بین کٹنگ ، ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے کرس لین اور جیسن پلگرام نے کراچی میں کورونا ویکسین لگوا لی جبکہ متعدد کھلاڑیوں نے ویکسین لگوانے سے انکار کر دیا۔ 

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -