”اب اداروں کو بھی سمجھ آگئی ہے “وزیر اعظم کے بیان پر الیکشن کمیشن کے اظہارافسوس کے بعد مریم نواز کا بیان سامنے آگیا 

”اب اداروں کو بھی سمجھ آگئی ہے “وزیر اعظم کے بیان پر الیکشن کمیشن کے ...
”اب اداروں کو بھی سمجھ آگئی ہے “وزیر اعظم کے بیان پر الیکشن کمیشن کے اظہارافسوس کے بعد مریم نواز کا بیان سامنے آگیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ اب اداروں کو بھی سمجھ آگئی ہو گی کہ سیسلین مافیا کون ہے اور وہ اداروں کو کس طرح بدنام کر رہی ہے ،اگر ادارے ان کی مرضی کے فیصلے کریں تو ٹھیک لیکن اگر ان کی مرضی کے فیصلے نہ آئیں تو تضحیک آمیز سلوک کیا جاتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے شو آف ہینڈ کے بارے میں ذاتی رائے نہیں دی تھی بلکہ ایک آئینی پوزیشن واضح کی تھی جسے سپریم کورٹ نے بھی تسلیم کیا تھا ،اگر خفیہ رائے شماری کو تبدیل کرنا ہے تو یہ صرف پارلیمنٹ کے ذریعے ہی ممکن ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں مطالبہ کرتی ہوں کہ جو صدر نے لکھا ہے کہ عمران خان اپنا اعتماد کھو چکا ہے ،اس سمری کو پبلک کیا جائے
اسلام آباد میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی بہادری اور دلیرانہ موقف نے اداروں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا ،اگر وہ پوری طرح پیچھے نہیں ہٹے تو پھر بھی کسی حد تک پیچھے ضرور گئے ہیں جس کی وجہ سے عمران خان کو سینیٹ میں یہ شکست کھانا پڑی ،اب اگر اداروں نے عمران خان کی ڈوبتی ہوئی کشتی کو بچایا تو عوام ان کو دیکھ رہی ہے ،اس نالائق حکومت کے پیچھے کھڑے ہونا اداروںکے لیے مناسب نہیں ۔مریم نواز نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو برا بھلا کہہ کر آپ کیا بتا رہے ہیں کہ صوبوں میں آپ جیتیں تو الیکشن کمیشن ٹھیک اور اگر اسلام آباد میں ایک نشست ہاریں تو الیکشن کمیشن برا ہے ۔مریم نواز نے کہا کہ اداروں کو بدنام کرنے کا الزام ہم پر لگتا تھا کہ ہم انہیں نشانہ بناتے ہیں لیکن ہم نے تو اداروں کے فیصلے مانے اور جیلیں بھی کاٹی ۔

مزید :

قومی -