کیا سراج الحق نے یوسف رضا گیلانی کو فون کر کے چیئر مین سینیٹ کے انتخاب میں حمایت کی یقین دہانی کرادی ؟میڈ یا پر چلنے والی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی 

کیا سراج الحق نے یوسف رضا گیلانی کو فون کر کے چیئر مین سینیٹ کے انتخاب میں ...
کیا سراج الحق نے یوسف رضا گیلانی کو فون کر کے چیئر مین سینیٹ کے انتخاب میں حمایت کی یقین دہانی کرادی ؟میڈ یا پر چلنے والی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور پیپلز پارٹی کے نو منتخب سینیٹر یوسف رضا گیلانی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں سراج الحق نے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس ٹیلی فونک رابطے کے حوالے سے میڈ یا پر یہ خبر سامنے آئی کہ سراج الحق نے یوسف رضا گیلانی کو چیئر مین سینیٹ کے انتخاب میں حمایت کی یقین دہانی کروا دی ہے تاہم جماعت اسلامی نے اس خبر کی تردید کردی ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جماعت اسلامی کے مرکزی ترجمان قیصر شریف نے واضح کیا ہے کہ سینیٹ میں ووٹ کے حوالے سے جماعت اسلامی نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ، مختلف سیاسی رابطوں اور ملاقاتوں سے کوئی بھی نتیجہ اخذ کرنا درست نہیں ہے۔اس حوالے سے مناسب وقت پر اعلان امیر جماعت اسلامی سراج الحق کریں گے۔

مزید :

قومی -