احتساب عدالت کے احاطہ میں بہت گندگی ہے،خواجہ سلمان رفیق ،اس میں رہنا سیکھو: جج 

احتساب عدالت کے احاطہ میں بہت گندگی ہے،خواجہ سلمان رفیق ،اس میں رہنا سیکھو: ...
احتساب عدالت کے احاطہ میں بہت گندگی ہے،خواجہ سلمان رفیق ،اس میں رہنا سیکھو: جج 

  

 لاہور(آئی این پی ) پیراگون کرپشن ریفرنس کی سماعت کے دوران احتساب عدالت کے جج اور خواجہ سلمان رفیق میں دلچسپ مکالمہ ہوا۔ خواجہ سلمان رفیق نے استدعا کی کہ عدالت سے ایک گزارش کرنا چاہتا ہوں، احتساب عدالت کے احاطہ میں بہت گندگی ہے۔ جج احتساب عدالت نے ان سے کہا کہ یہ آپ لوگوں نے ہی سسٹم بنایا ہے اس میں ایسا ہی ہوگا جو سسٹم بنایا ہے، میں ایک بلب کی درخواست دیتا ہوں تو چار مہینے لگ جاتے ہیں، ہمیں جو گند دیا اس میں رہنا سکیھو، اس گند میں ہم بھی مر جائیں گے ، ہماری نسلیں مریں گی، ہم گند میں رہ رہے ہیں اور آپ ترقی کر گئے ہیں۔جج نے خواجہ سلمان رفیق کو مشورہ دیا کہ اب آئندہ مجھ سے گندگی سے متعلق نہ پوچھیے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -