دوست نے دوست کو قتل کر کے خودکشی کرلی
ٹنڈو محمد خان(آئی این پی ) مقامی ہوٹل میں دوست نے دوست کو قتل کرکے خود کشی کرلی، دونوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔ گزشتہ روز 28 سالہ منیر لغاری اپنے 20 سالہ دوست اکرم کے ہمراہ سجاول چوک پر واقع ہوٹل میں چائے پی رہا تھا کہ نامعلوم وجوہ پر دونوں کے مابین تلخ کلامی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق اس موقع پر منیر لغاری نے پستول نکال کر اپنے دوست پر فائر کردیا جس سے اکرم موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ بعد ازاں ملزم نے بھی اپنے پستول سے خود پر فائر کرکے خودکشی کرلی۔ پولیس نے متوفین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیں جبکہ مذکورہ واقعے کی تاحال ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ۔