میں شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن مجھے معلوم نہیں کہ ۔ ۔ ۔ اداکارہ شمیتا شیٹھی کھل کر بول پڑیں

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ سٹار شیلپا شیٹھی کی چھوٹی بہن و اداکارہ شمیتا شیٹھی نے کہا ہے کہ وہ شادی کرنا چاہتی ہیں لیکن جس سے شادی کرنی ہے وہ پتا نہیں کہاں ہے۔
View this post on Instagram
بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں شمیتا شیٹھی نے کہا کہ میں اپنی فلموں میں زیادہ تر بولڈ کردار ادا کرتی ہوں لیکن میں نجی زندگی میں ان کرداروں کے بالکل برعکس ہوں۔شمیتا شیٹھی نے کہا کہ میں اپنی نجی زندگی میں ایک سادہ خاتون ہوں، مجھے ٹی شرٹس اور کھلے کپڑے پہننا پسند ہے جبکہ مجھے میک اپ کرنے سے شدید نفرت ہے۔
View this post on Instagram
بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ میں شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن مجھے نہیں معلوم کہ جس شخص سے میری شادی ہوگی، وہ اس وقت کہاں ہے، شاید اسے خود مجھے تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ میں جب اپنے اردگرد ازدواجی تعلقات کو ناکام ہوتا دیکھتی ہوں تو مجھے شادی کے نام سے خوف آتا ہے لیکن وہیں میں محبت کرنے پر یقین بھی رکھتی ہوں۔شمیتا شیٹھی نے مزید کہا کہ اگر میں شادی کروں گی تو کسی ایسے شخص سے شادی کرنا چاہوں گی جس کے ساتھ تاعمر زندگی گزاروں۔