سعودی عرب میں کاروبار کرنیوالے غیرملکیوں کیلئے پریشان کن خبرآگئی 

سعودی عرب میں کاروبار کرنیوالے غیرملکیوں کیلئے پریشان کن خبرآگئی 
سعودی عرب میں کاروبار کرنیوالے غیرملکیوں کیلئے پریشان کن خبرآگئی 

  

ریاض(آئی این پی ) سعودی عرب میں مقامی شہریوں کے نام سے غیرملکیوں کے کاروبار کے گرد قانون کا گھیرا مزید تنگ کرنے کیلئے چار رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی،سعودی شہریوں کے نام پر تارکین وطن مملکت میں اپنا کاروبار کرتے ہیں اور یہ عمل غیرقانونی ہے جس کے خاتمے پر مامور ادارے نے کہا ہے کہ اب خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

سعودی میڈیا کے  مطابق یہ کمیٹی وزارت تجارت، وزارت سرمایہ کاری، وزارت افرادی قوت اور منفرد اقامہ سینٹر کے نمائندوں پر مشتمل ہے، کمیٹی اصلاح حال کے امیدواروں سے درخواستیں وصول کرکے غیرقانونی کاروبار کو قانونی بنانے کے لیے اقدامات کرے گی، سعودی شہریوں کے نام سے غیرقانون کاروبار کرنے والوں کو اصلاح حال کی مہلت دی گئی ہے،متعلقہ ادارے نے کہا ہے جو شہری اور غیرملکی اپنے کاروبار سے متعلق اصلاح حال کے خواہش مند ہیں وہ آن لائن اپنی درخواست دائر کرسکتے ہیں جس پر خصوصی کمیٹی نظرثانی کرے گی،ورکنگ کمیٹی 90دن کے اندر درخواست کو نمٹا کر قانون کے مطابق استوار کرے گی۔

یادرہے کہ سعودی عرب میں 23اگست 2021تک مقامی شہریوں کے نام سے غیرملکیوں کے کاروبار کی اصلاح کی مہلت دی گئی ہے، جس کے بعد سخت ایکشن لیا جائے گا۔

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -