انگلینڈ بمقابلہ انڈیا ، چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل  ختم

انگلینڈ بمقابلہ انڈیا ، چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل  ختم
انگلینڈ بمقابلہ انڈیا ، چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل  ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

احمد آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )انڈیا نے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر سات وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنالیے ہیں۔ انڈیا کو انگلینڈ پر 89 رنز کی لیڈ حاصل ہوگئی ہے۔
پہلی اننگز میں انڈیا کے ابتدائی بلے باز بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہ  کرسکے۔اوپننگ بلے باز شبمان گل اور کپتان ویرات کوہلی بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔انڈیا کی جانب سے رشبا پنت101، روہت شرما 47 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبک واشنگٹن سندر 60رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے تین جبکہ بین سٹوکس اور جیک لیچ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
انگلینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 205 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ انگلینڈ کی جانب سے بین سٹوکس 55 اور ڈان لارنس 47 رنز بنا کر نمایاں رہے۔انڈیا کی جانب سے ایکسر پٹیل نے چار ، ایشون نے تین اور محمد سراج نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

مزید :

کھیل -