لڑکی 4 بوائے فرینڈز کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی، پھر پکڑی گئی تو کس کے ساتھ شادی ہوئی؟ ایسی کہانی کہ ہنس ہنس کر برا حال ہوجائے

لڑکی 4 بوائے فرینڈز کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی، پھر پکڑی گئی تو کس کے ساتھ شادی ...
لڑکی 4 بوائے فرینڈز کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی، پھر پکڑی گئی تو کس کے ساتھ شادی ہوئی؟ ایسی کہانی کہ ہنس ہنس کر برا حال ہوجائے
سورس:   Pixabay

  

لکھنؤ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع امبیڈکر نگر میں ایک لڑکی اپنے چار بوائے فرینڈز کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی لیکن گھر والوں نے اسے پکڑ لیا ، جس کے بعد قرعہ اندازی کے ذریعے فیصلہ کرکے اس کی شادی کروائی گئی۔

تھانہ عظیم نگر کی حدود میں ایک لڑکی شادی کرنے کیلئے چار لڑکوں کے ساتھ بھاگ گئی۔ دو روز تک اس لڑکی کو لڑکوں نے اپنے رشتہ داروں کے گھر میں رکھا لیکن پھر یہ پکڑے گئے۔ پانچوں کو پکڑ کر گاؤں واپس لایا گیا ۔ لڑکی کے والدین نے پولیس میں رپورٹ درج کروانا چاہی تو مقامی بزرگوں نے انہیں روک دیا اور مشورہ دیا کہ اس کی شادی کردی جائے۔

لڑکی سے جب پوچھا گیاکہ  وہ دراصل کس کے ساتھ شادی کرنا چاہتی ہے تو وہ کنفیوژ ہوگئی اور کوئی واضح جواب نہ دے سکے۔  دوسری جانب جب لڑکوں سے پوچھا گیا کہ ان میں سے کون شادی کرنا چاہتا ہے تو وہ سب شادی سے مکر گئے۔

حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے معززین علاقہ نے پنجایت بلالی جو تین روز تک بند کمرے میں اس معاملے پر مشاورت کرتی رہی۔ چوتھے روز پنچایت نے فیصلہ کیا کہ قرعہ ڈالا جائے اور جس کے نام کا قرعہ نکلے اسی کے ساتھ لڑکی کی شادی کردی جائے۔ گزشتہ روز جس لڑکے کے نام کا قرعہ نکلا اس کے ساتھ لڑکی کی شادی کرکے اسے رخصت کردیا گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -