جب تک یہ شخص دولہا نہیں بنتا میں شادی نہیں کروں گا، میکا سنگھ نے اعلان کردیا

جب تک یہ شخص دولہا نہیں بنتا میں شادی نہیں کروں گا، میکا سنگھ نے اعلان کردیا
جب تک یہ شخص دولہا نہیں بنتا میں شادی نہیں کروں گا، میکا سنگھ نے اعلان کردیا

  

نیودہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کے معروف گلوکار میکا سنگھ نے اعلان کیا ہے کہ جب تک سلمان خان دولہا نہیں بنیں گے تب تک میں بھی شادی نہیں کروں گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک شو کے دوران گلوگار میکا سنگھ کا کہنا تھا کہ میں شادی کے لیے ایک اچھی لڑکی کی تلاش میں ہوں تاہم شادی صرف ایک شرط پر کروں گا اور وہ یہ ہے کہ پہلے سلمان خان کی شادی کرائی جائے۔

میکا سنگھ کا کہنا تھا کہ سلمان خان کے بعد وہ انڈسڑی کے واحد کنوارے ہیں،جس کی شادی کا سب کو انتظار ہے ،مگر جب تک سلمان خان شادی نہیں کرتے میں بھی نہیں کروں گا، جیسے ہی سلمان خان شادی کریں گے میں بھی شادی کرلوں گا ۔

مزید :

تفریح -