’ہمارے 16 ارکان نے خود کو بیچا‘ وزیر اعظم اراکین اسمبلی کے سامنے پھٹ پڑے، اجلاس میں  جذباتی مناظر

’ہمارے 16 ارکان نے خود کو بیچا‘ وزیر اعظم اراکین اسمبلی کے سامنے پھٹ پڑے، ...
’ہمارے 16 ارکان نے خود کو بیچا‘ وزیر اعظم اراکین اسمبلی کے سامنے پھٹ پڑے، اجلاس میں  جذباتی مناظر
سورس:   File

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کے 16 ارکان نے پیسے لے کر خود کو بیچا، اگر انہیں وزیر اعظم پسند نہیں تو ساتھ نہ دیں، کوئی شخص  انہیں بلیک میل کرکے اپنی بات نہیں منواسکتا۔

 وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کااجلاس  ہوا جس میں پاکستان تحریک انصاف  اور اتحادی جماعتوں کے اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔  اجلاس میں وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لینےکےفیصلے پر ارکان کو اعتماد میں لیا۔ وزیراعظم نے شرکا سے کہا کہ جس رکن کوان  پراعتمادنہیں وہ کھل کراظہارکرے۔ اجلاس کے دوران خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے ارکان جذباتی ہوگئے اور وزیر اعظم کے حق میں نعرے بازی کرنے لگے۔ پی ٹی آئی ارکان نے وزیر اعظم سے کہا کہ آپ اپنے مقصد پر ڈٹے رہیں، آپ کا حلقہ ہم سنبھالیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ارکان سے مخاطب ہو کر کہا کہ  آپ کو عوام نے منتخب کرکےایوان میں بھیجا ہے، آپ ضمیر کی آواز پر فیصلہ کریں، پیسے لے کر ووٹ دینا بد دیانتی ہے، ہمارے 16 ارکان نے پیسے لے کر خود کو بیچا، ان ارکان کی نظرمیں اگر وہ غلط ہیں توبےشک  ان کا ساتھ نہ دیں۔

وزیر اعظم نے واضح کیا کہ وہ ایک مقصدلے کرسیاست میں آئے ہیں،وہ جمہوریت اورآزادی اظہار رائے پر یقین رکھتے ہیں ،کوئی انہیں بلیک میل کرکےاپنی بات نہیں منواسکتا۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -