شہریوں کو قاتل ڈور سے بچانے کے لیے لاہور  پولیس نے موٹرسائیکلوں پر سیفٹی تاریں لگانا شروع کردیں، آگاہی مہم بھی جاری

شہریوں کو قاتل ڈور سے بچانے کے لیے لاہور  پولیس نے موٹرسائیکلوں پر سیفٹی ...
شہریوں کو قاتل ڈور سے بچانے کے لیے لاہور  پولیس نے موٹرسائیکلوں پر سیفٹی تاریں لگانا شروع کردیں، آگاہی مہم بھی جاری

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ لاہور پولیس نے شہریوں کو قاتل ڈور سے بچانے کے لیے موٹرسائیکلوں اوررکشوں پر سیفٹی تاریں لگانا شروع کردیں   ہیں۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر   اور ایس پی اقبال ٹاؤن انوسٹی گیشن طاہر مقصودکے احکامات پر ڈی ایس پی  نواں کوٹ سرکل  محمدعمر فاروق بلوچ  اور ایس ایچ او شیراکوٹ زاہد گجر نے عوام  میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کئیے۔لوگوں کو پتنگ بازی کے نقصانات سے آگاہ کیا گیا۔اس دوران موٹرسائیکل پر پتنگ کی ڈور سے بچنے کیلئے سیفٹی تاریں بھی  لگائی گئیں۔

ڈی ایس پی  نواں کوٹ سرکل  محمدعمر فاروق بلوچ کا کہنا تھا کہعلماءکرام کے ساتھ میٹنگ  کے دوران سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جمعتہ المبارک کے خطبات میں شہریوں کو  پتنگ بازی سے دور رہنے کی تلقین کریں۔عوام کو پتنگ بازی کے نقصانات سے آگاہ کریں ۔مساجد میں اعلانات کروائے جا رہے ہیں پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔شہری انسانیت کی قدر کریں پتنگ بازی کے خاتمہ کیلئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -