امریکی حکومت نے ایک اور پاکستانی شہری کو اہم عہدے پر تعینات کردیا 

امریکی حکومت نے ایک اور پاکستانی شہری کو اہم عہدے پر تعینات کردیا 
امریکی حکومت نے ایک اور پاکستانی شہری کو اہم عہدے پر تعینات کردیا 

  

 واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکی صدر جو بائیڈن نےپاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت دلاور سید کو  اسمال بزنس ایڈمنسٹریشن کے شعبے میں ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کے عہدے  کے لیے نامزد کردیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی نژاد دلاور سید کیلی فورنیا کے رہائشی اور امریکہ  کی مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کمپنی ’لومیاٹا ٹیکنالوجی‘ کے صدر ہیں۔دلاور سید نے ٹیکساس یونیورسٹی سے اقتصادیات اور کمپیوٹر سائنس میں گریجویشن کی اور بعد ازاں پینسلوینیا یونیورسٹی  سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی۔انہوں نے سابق صدر بارک اوباما کے دور حکومت میں وائٹ ہاؤس کمیشن آن ایشیئن امیریکنز اینڈ پیسیفک آئی لینڈرز میں بھی  خدمات انجام دیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنی پوسٹ میں دلاور سید نے لکھا کہ صدر جوبائیڈن کی جانب سے اہم عہدے کے لیے ان کی نامزدگی باعثِ افتخار ہے اور میں وبا کے باعث مسائل میں گھرے چھوٹے کاروباری افراد کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے سخت محنت کروں گا۔

I am deeply humbled, honored, and moved by the President’s nomination of me to help lead the Small Business...

Posted by Dilawar Syed on Wednesday, March 3, 2021

مزید :

بین الاقوامی -