وہ 5 ارکان جو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے  پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شریک نہ ہوئے، نام سامنے آگئے

وہ 5 ارکان جو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے  پارلیمانی پارٹی ...
وہ 5 ارکان جو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے  پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شریک نہ ہوئے، نام سامنے آگئے
سورس:   File

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پانچ ارکان شریک نہیں ہوئے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 175 ارکان شریک تھے۔ اجلا س میں عامر لیاقت، غلام بی بی بھروانہ، علی زیدی اور مونس الہٰی نے شرکت نہیں کی۔ اس کے علاوہ باسط بخاری بھی اجلاس میں نہیں پہنچے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے میڈیا کو بتایا ہے کہ مذکورہ بالا ارکان سفر میں تھے جس کی وجہ سے اجلاس میں شرکت نہیں کرسکے جبکہ علی زیدی لاہور میں ہونے کی وجہ سے نہیں آسکے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کل وزیر اعظم کو 179 ارکان اعتماد کا ووٹ دیں گے۔

مزید :

قومی -