سعودی شہروں پر حملے ،علماءمشائخ کا اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم سے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ

سعودی شہروں پر حملے ،علماءمشائخ کا اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم سے ...
سعودی شہروں پر حملے ،علماءمشائخ کا اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم سے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کی سلامتی ،استحکام ،امن ہرمسلمان کو عزیز ہے،سعودی عرب کےشہروں اور شہریوں پرمسلسل حملوں پر اقوام متحدہ ،اسلامی تعاون تنظیم اور سلامتی کونسل کو فوری اقدامات اٹھانے چاہئیں، اسلامی عرب ممالک میں بیرونی مداخلتوں سے مسلم اُمہ مسائل اور مصائب کا شکار ہے،اسلامی تعاون تنظیم ، اقوام متحدہ ، دہشت گردتنظیموں اور گروہوں کی مدد کرنے والے افراد اور ممالک کے بار ے میں واضح حکمت عملی مرتب کرے ۔

یہ بات انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل کی اپیل پر دنیا بھر میں خطبات جمعہ میں قراردادوں میں کہی گئی ۔ پاکستان میں پاکستان علماء کونسل اور انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل کے قائدین وائس چیئرمین مولانا عبد الکریم ندیم(رحیم یار خان )،علامہ عبد الحق مجاہد (ملتان)، قاضی مطیع اللہ سعیدی(گجرات) ،مولانا اسد اللہ فاروق (لاہور) ، مولانا اسعد زکریا (کراچی)، مولانا حق نواز خالد، مولانا عبید اللہ گورمانی ، علامہ طاہر الحسن (فیصل آباد) ، مولانا محمد شفیع قاسمی، مولانا حنیف عثمانی(ساہیوال)، پیر اسعدحبیب شاہ جمالی ، مولانا محمد اصغر کھوسہ(ڈیرہ غازی خان)،مولانا نعمان حاشر ، مولانا طاہر عقیل اعوان(راوالپنڈی) ، مولانا ابو بکر صابری ، (اسلام آباد)، مولانا انوار الحق مجاہد ، شبیر یوسف گجر، مولانا عبد المالک آصف(ملتان)، مولانا اسلم صدیقی، مولانا اسید الرحمن سعید ، مولانا عبد الحکیم اطہر،قاری زبیر زاہد، مولانا اسلام الدین ، قاری محمد اسلم قادری، قاری شمس الحق (لاہور) ، مولانا حسان احمد حسینی (ڈسکہ ) ، مولانا محمد خورشیدنعمانی (بہاولنگر) ، مولانا فہیم الحسن فاروقی (شیخوپورہ) ، مولانا عبد اللہ حقانی، مولانا عبد اللہ رشیدی (قصور) ، میاں راشد منیر (سیالکوٹ) ، مولانا عاصم شاد ، مولانا عبد الوحید فاروقی (ناروال )، مولانا ابو بکر حمزہ (چکوال)، مولانا حبیب الرحمن عابد، مولانا طیب گورمانی، مولانا اظہار الحق خالد، صاحبزادہ حمزہ طاہر الحسن (فیصل آباد) ، مولانا سعد اللہ لدھیانوی (ٹوبہ ٹیک سنگھ ) ، مولانا انیس الرحمن بلوچ (گوجرہ)، مولانا عبد الرشید (حافظ آباد) مولانا محمد شکیل قاسمی (اوکاڑہ) ، مفتی محمد عمر فاروق (خانیوال) ، مولانا عبد الغفار شاہ حجازی (لودھراں)، مولانا تنویر احمد (بہاولپور) ، مولانا محمد احمد مکی، مولانا محمد اشفاق پتافی (مظفر گڑھ)،مولانا کلیم اللہ معاویہ (ننکانہ )، مولانا عزیز الرحمن معاویہ(تلہ گنگ)،مولانا عزیز اکبر قاسمی(راجن پور)،مولاناسعد اللہ شفیق(رحیم یار خان )حافظ محمد طیب قاسمی،مولانا حسین احمد درخواستی ،مفتی اقبال عثمانی(کراچی)،مولانا یاسر علوی (سمندری)، قاری عبدالرؤف،مولانا مطلوب مہار(بہاولنگر)، حافظ محمد طلحہ فاروقی (وہاڑی)،مولانا زبیر کھٹانہ(گوجرانوالہ)، مولانا عقیل زبیری (سرگودھا)، قاری عزیز الرحمن(لیہ)،مولانا عاطف اقبال(کمالیہ)اور دیگر نےکہا کہ اُمت مسلمہ کی وحدت اور اتحاد مسائل کا حل ہے ، امت مسلمہ کی وحدت اور اتحاد کا مرکز ارض حرمین شریفین ہے ،ارض حرمین شریفین مملکت سعودی عرب کا امن و سلامتی ، استحکام اور دفاع ہر مسلمان کو عزیز ہے،کسی بھی قوت کو ارض حرمین شریفین کا امن و سلامتی اور استحکام خراب نہیں کرنے دیا جائے گا۔

پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل کے سیکرٹری جنرل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ارض حرمین شریفین مملکت سعودی عرب کی عوام اور قیادت کے ساتھ ہیں،ارض حرمین شریفین سعودی عرب پر حملہ کرنے والوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف امت مسلمہ متحد ہے اور فوری طور پر اسلامی تعاون تنظیم ، اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک پلاننگ کے تحت اسلامی ممالک کو کمزور کیا جا رہا ہے اور سعودی عرب اور پاکستان کے خلاف ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت بے بنیاد پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے ، عالم اسلام اور امت مسلمہ کو موجودہ جدید سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائے جانے والے پراپیگنڈہ سے ہوشیار بھی ہونا ہو گا اور اس کا مقابلہ بھی کرنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور پاکستانی حکومت ، پاکستان کی عوام اور علماء سعودی عرب کی سلامتی و استحکام اور دفاع کیلئے ہر لمحہ سعودی عرب کی قیادت اور عوام کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔

مزید :

قومی -