کل پی ٹی آئی اپنے ارکان کس طرح پورے کرے گی؟ حکمت عملی سامنے آگئی

کل پی ٹی آئی اپنے ارکان کس طرح پورے کرے گی؟ حکمت عملی سامنے آگئی
کل پی ٹی آئی اپنے ارکان کس طرح پورے کرے گی؟ حکمت عملی سامنے آگئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں طے کیا گیا ہے کہ کل ووٹنگ کیلئے مقررہ وقت سے پہلے ہی تمام ارکان قومی اسمبلی پہنچ جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومتی اور اتحادی اراکین کو کل وقت سے پہلے قومی اسمبلی پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے، تمام ارکان لابی میں اکٹھے ہوں گے جس کے بعد ایوان کے اندر جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  تمام ارکان کو قومی اسمبلی کارڈز ساتھ لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ کل وزیر اعظم عمران خان قومی  اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے، تحریک انصاف کو امید ہے کہ 179 ارکان وزیر اعظم پر اعتماد کا اظہار کریں گے۔ اس سلسلے میں تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

مزید :

قومی -