خاتون نے کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے خود کشی کرلی

خاتون نے کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے خود کشی کرلی
خاتون نے کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے خود کشی کرلی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس نے جہاں لاکھوں جانیں لیں، وہاں اس موذی وباءکے خوف کے سبب لوگوں کے خودکشی کرنے کی خبریں بھی گاہے آتی رہیں۔ اب برطانیہ سے بھی عمر رسیدہ خاتون کے خودکشی کرنے کی خبر آ گئی ہے ، جس نے اپنی فیملی کو وباءسے بچانے کے لیے موت کو گلے لگا لیا۔ برطانوی علاقے گلوسیسٹرشائر میں واقع قصبے ایبلے کی رہائشی روسالنڈ ویور نامی اس 66سالہ خاتون کوزکام کی شکایت ہوئی تھی جسے وہ کورونا وائرس کی علامت سمجھی اور اس خوف میں مبتلا ہو گئی کہ اس سے اس کی فیملی کو وائرس منتقل ہو جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق روسالنڈ نے اس خوف کے زیراثر قصبے کے قریب سے گزرنے والی ٹرین کی پٹڑی پر جا کر تیزرفتاری سے آتی ٹرین کے آگے چھلانگ لگا دی۔ روسالنڈ کے شوہر ریجنالڈ نے عدالت میں بتایا ہے کہ ”میں اپنی بیوی کو 49سال سے جانتا ہوں، تمام عمر اس کے ذہن میں کبھی اپنی جان لینے کا خیال نہیں آیا اور نہ ہی وہ کسی ذہنی عارضے کا شکار تھی۔ اسے زکام ہوا تھا جس پر وہ شدید پریشان تھی کیونکہ سمجھ رہی تھی کہ اسے کورونا وائرس ہو گیا ہے اور خوفزدہ تھی کہ اس سے وائرس ہمارے پوتے پوتیوں کو منتقل ہو جائے گا۔اس نے ہمیں بتایا کہ وہ واک کے لیے جا رہی ہے تاکہ اپنے ذہن کو کچھ ہلکا کر سکے۔ ہم نہیں جانتے تھے کہ ہم اسے آخری بار دیکھ رہے ہیں۔ وہ گھر سے نکل کر ٹرین کے ٹریک پر گئی اور خودکشی کر لی۔“

مزید :

کورونا وائرس -