جعلی کورونا ویکسین بنانے والی فیکٹریاں پکڑی گئیں

جعلی کورونا ویکسین بنانے والی فیکٹریاں پکڑی گئیں
جعلی کورونا ویکسین بنانے والی فیکٹریاں پکڑی گئیں
سورس:   Wikimedia Commons

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) جعل سازوں اور نوسربازوں نے کورونا وائرس جیسی موذی وباءکو بھی پیسہ کمانے کا ذریعہ بنائے رکھا اور اس وباءسے متعلقہ جعلی اشیاءفروخت کرتے رہے۔ آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ اب کورونا وائرس کی جعلی ویکسین بنانے والی فیکٹریاں بھی پکڑی گئی ہیں جو چین اور جنوبی افریقہ میں کام کر رہی تھیں۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق گلوبل پولیس آرگنائزیشن ’انٹرپول‘ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کے باہر ایک ویئرہاﺅس میں کورونا وائرس کی ہزاروں جعلی خوراکیں پکڑی گئیں۔ اسی طرح چین میں بھی جعلی ویکسین پکڑی گئی۔

جب ان جعلی ویکسینز پر تحقیقات کی گئیں تو انہیں بنانے والی فیکٹریوں کا راز فاش ہو گیا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ انٹرپول کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیکٹریاں ویکسین کے ساتھ جعلی فیس ماسک اور دیگر چیزیں بھی بنا رہی تھیں۔چین میں تین اور جنوبی افریقہ میں ایک آدمی کو حراست میں لیا گیا ہے۔ جو ان جعلی فیکٹریوں کے مالکان تھے۔ان لوگوں کے خلاف دونوں ممالک کی مقامی پولیس نے انٹرپول کی مدد سے کارروائی کی۔

مزید :

کورونا وائرس -