’چوہدری برادران کیلئے دل میں بہت احترام ہے‘

’چوہدری برادران کیلئے دل میں بہت احترام ہے‘
’چوہدری برادران کیلئے دل میں بہت احترام ہے‘
سورس:   File

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کے دل میں چوہدری برادران کیلئے بہت احترام ہے۔

وزیر اعظم عمران خان سے مسلم لیگ ق کے وفد نے ملاقات کی اور انہیں اعتماد کا ووٹ دینے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر اعظم نے ق لیگ کے وفد سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ ان کے دل میں چوہدری برادران (چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الہٰی) کیلئے بہت احترام ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی  پارٹی کے اجلاس میں بھی اتحادی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اتحادیوں نے ہر مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دیا ہے۔ 

خیال رہے کہ کل وزیر اعظم عمران خان قومی  اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے، تحریک انصاف کو امید ہے کہ 179 ارکان وزیر اعظم پر اعتماد کا اظہار کریں گے۔ اس سلسلے میں تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان  وزیر اعظم کو ووٹ دینے کیلئے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

مزید :

قومی -