آرمی چیف کاچولستان ڈیزرٹ میں فیلڈٹریننگ ایریاکادورہ، ضرب حدید مشقوں پر بریفنگ دی گئی

آرمی چیف کاچولستان ڈیزرٹ میں فیلڈٹریننگ ایریاکادورہ، ضرب حدید مشقوں پر ...
آرمی چیف کاچولستان ڈیزرٹ میں فیلڈٹریننگ ایریاکادورہ، ضرب حدید مشقوں پر بریفنگ دی گئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ نے چولستان ڈیزرٹ میں فیلڈٹریننگ ایریاکادورہ کیا اس دوران انہیں ضرب حدید مشقوں پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کےایکسرسائیزایریاپہنچنےپرکورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل خالدضیانے انکا استقبال کیا۔آرمی چیف نےبہاولپورکورکی لاجسٹک تنصیبات کا دورہ بھی کیا۔آرمی چیف نےبہاولپورکورکی جنگی تیاری اورتربیتی معیارکو سراہا۔انہوں نے فیلڈایریامیں جوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت اورجذبےکی تعریف کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کسی بھی خطرےکیخلاف اعلیٰ تربیت وعزم آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ کرتی ہے۔آرمی چیف کوکورسطح کی دوہفتوں کی ضرب حدیدمشق کےطریقہ کارپربریفنگ دی گئی۔مشق کا مقصد انفنٹری، میکنائزڈ فورسز، کمبیٹ ایوی ایشن، سرویلنس پلیٹ فارمز، آرمی ائر ڈیفنس اور آرٹلری کے درمیان مطابقت پیدا کر کے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں کو بڑھانا تھا۔

مزید :

قومی -