’ چوہدری برادران کیلئے دل میں بہت احترام ہے‘ وزیر اعظم کے بیان پر پاکستانیوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا، ماضی کے بیان یاد کرا دیے

’ چوہدری برادران کیلئے دل میں بہت احترام ہے‘ وزیر اعظم کے بیان پر ...
’ چوہدری برادران کیلئے دل میں بہت احترام ہے‘ وزیر اعظم کے بیان پر پاکستانیوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا، ماضی کے بیان یاد کرا دیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان  کا چوہدری برادران کی مدح میں بیان سامنے آیا تو پاکستانیوں نے انہیں وہ بیانات یاد دلانا شروع کردیے جن میں انہوں نے چوہدری پرویز الہٰی کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو قرار دیا تھا۔

وزیر اعظم عمران خان نے اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے  وفد سے ملاقات کے دوران  کہا کہ ان کے دل میں چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کیلئے بڑا احترام ہے۔ وزیر اعظم کا یہ بیان سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کی وہ پرانی ویڈیوز ڈھونڈ نکالیں جن میں انہوں نے چوہدری پرویز الہٰی کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو، چوہدری برادران کو چوری کا پیسہ بچانے کیلئے مشرف کا ساتھی بتایا تھا۔

چوہدری برادران کیلئے احترام کی بات کرنے پر خاتون صحافی عنبرین فاطمہ نے وزیر اعظم سے سوال پوچھا کہ انہوں نے ڈاکو کس کو کہا تھا؟

غلام رسول خان نے وزیر اعظم کے دل میں احترام  جاگنے پر کہا ’ ہم چوہدری برادران کو ڈاکو کہلوائے جانے سے دل میں احترام پا لینے تک کا سفر طے کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ مگر ہم ساتھ ہی ان کو خبردار بھی کرتے ہیں کہ عمران خان صاحب اپنی وزارت عظمٰی ختم ہوتے ہی دل سے احترام ختم کر کے ان کو ڈاکو کا خطاب واپس کر دیں گے۔‘

وزیر اعظم کے ’یوٹرن‘ پر جب لوگوں کی تنقید حد سے بڑھی تو ایک خاتون صارف نے چوہدری شجاعت حسین کے تاریخی ڈائیلاگ  ’مٹی پاؤ مٹی‘ کا سہارا لے کر لوگوں سے  معاملہ ’رفع دفع‘ کرنے کی اپیل کی۔