حلیم عادل شیخ کی طبیعت خراب، ہسپتال منتقل

حلیم عادل شیخ کی طبیعت خراب، ہسپتال منتقل
حلیم عادل شیخ کی طبیعت خراب، ہسپتال منتقل
سورس:   Instagram

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو طبیعت خراب ہونے پر جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع  کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ حلیم عادل شیخ کی جیل میں ایک بار پھر طبیعت خراب ہوگئی جس کے باعث انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کے گردوں میں تکلیف  ہوئی ہے۔ ہسپتال میں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -اہم خبریں -