اپوزیشن نے بھاگنے میں اتنی تیزی کی کہ جوتے بھی نہیں پہنے ، فواد چوہدری کا طنز

 اپوزیشن نے بھاگنے میں اتنی تیزی کی کہ جوتے بھی نہیں پہنے ، فواد چوہدری کا طنز
 اپوزیشن نے بھاگنے میں اتنی تیزی کی کہ جوتے بھی نہیں پہنے ، فواد چوہدری کا طنز

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین   نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کی جانب سے  ہفتے کے روز ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس سے بائیکاٹ کے فیصلے پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن نے بھاگنے میں اتنی تیزی کی کہ جوتے بھی نہیں پہنے، آپ میں عمران خان سے مقابلے کا حوصلہ ہی نہیں ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ  سنا ہے پی ڈی ایم نے اجلاس سے دوڑ لگا دی ہے، اپوزیشن نے بھاگنے میں اتنی تیزی کی کہ جوتے بھی نہیں پہنے۔انہوں نے اپوزیشن کو مخاطب کر کے کہا کہ آپ میں عمران خان سے مقابلے کا حوصلہ ہی نہیں ہے۔ 

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -