والدین بچی کو گاڑی میں اکیلا چھوڑ کرچلے گئے، بچی کے ساتھ پھر کیا ہوا؟ افسوسناک واقعہ کی ویڈیو دیکھ کر آپ کو بھی غصہ آجائے

والدین بچی کو گاڑی میں اکیلا چھوڑ کرچلے گئے، بچی کے ساتھ پھر کیا ہوا؟ ...
والدین بچی کو گاڑی میں اکیلا چھوڑ کرچلے گئے، بچی کے ساتھ پھر کیا ہوا؟ افسوسناک واقعہ کی ویڈیو دیکھ کر آپ کو بھی غصہ آجائے

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )والدین شاپنگ کرنے جاتے ہوئے بچی کو گاڑی میں چھوڑ گئے،سانس بند ہونے سے بچی گاڑی میں بے ہوش ہوگئی،ٹریفک وارڈنز کی بروقت کارروائی نے بچی کو بچالیا۔

سوشل میڈیا پر اس واقعہ کے حوالے سے ایک ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے جس میں ٹریفک پولیس کا اہلکار بتارہا کہ والدین گاڑی کو نوپارکنگ زون میں کھڑی کرکے چلے جاتے ہیں۔اس دوران  عباس نامی ٹریفک وارڈن لفٹر سے گاڑی اٹھانے لگتا ہے تو اسے معلوم پڑتا ہے کہ گاڑی میں ایک بچی بھی ہے تاہم بچی کی جانب سے کوئی رسپانس نہ ملنے پر وارڈن احسن بھی موقع پر پہنچ جاتا ہے اور گاڑی کے شیشے توڑ کر دیکھا جاتا ہے تو بچی بے ہوش ملتی ہے۔ جس کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق بچی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے،تاہم والدین کو اس حوالے سے غفلت کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے بچوں کو بند گاڑی کے اندر نہ چھوڑیں،ایسی صورتحال میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے بچے کی موت بھی واقعہ ہوسکتی ہے۔

مزید :

قومی -