لاہور قلندر ز نے اچھی کرکٹ کھیلی ،شکست کے بعد ملتان سلطانز کے کوچ مشتاق احمد کا بیان

لاہور قلندر ز نے اچھی کرکٹ کھیلی ،شکست کے بعد ملتان سلطانز کے کوچ مشتاق احمد ...
لاہور قلندر ز نے اچھی کرکٹ کھیلی ،شکست کے بعد ملتان سلطانز کے کوچ مشتاق احمد کا بیان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملتان سلطانز کے کوچ مشتاق احمد نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کو کریڈٹ جاتا ہے، انہوں نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی۔

لاہور میں میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسامہ میر کو تیز کھیلنے کے لیے بھیجا تھا اس وقت موقع کی ضرورت تھی۔لاہور قلندرز نے اسامہ میر کی باؤلنگ کے خلاف اچھا پلان کیا، بیٹرز نےاٹیک کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ رضوان اور شان مسعود کے لمبا کھیلنے کا فائدہ ہوتا ہے، بیٹنگ میں کوئی مسئلہ نہیں دکھائی دے رہا۔

مزید :

PSL -PSL Expert Opinion -