محمد عامر کا جارحانہ رویہ ، وسیم اکرم نے دفاع کردیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق کپتان وسیم اکرم نے محمد عامر کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ میں کیریکٹرز اور مسابقت والی فضا کی ضرورت ہوتی ہے،پیسر ایک باولر کے طور پر جو بھی کہہ رہے ہیں میں ان کے ساتھ ہوں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے کسی بھی میچ میں بیٹرز سے ہاتھ ملاکر گلے لگانے کا تو کوئی جواز نہیں بنتا، میدان سے باہر اس طرح کی باتوں سے لیگ میں دلچسپی کا سامان پیدا ہوتا ہے، ہمیں تنقید کے بجائے اس مسابقت سے لطف اندوز ہونا چاہیے۔