عمران ہاشمی نےکنگنارناوت کے الزامات کا جواب دیدیا

عمران ہاشمی نےکنگنارناوت کے الزامات کا جواب دیدیا
عمران ہاشمی نےکنگنارناوت کے الزامات کا جواب دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی اداکار عمران ہاشمی نے کہا ہے کہ کنگنا کا پوری انڈسٹری پر اقرباءپروری کا الزام  لگانا غلط ہے۔

بالی ووڈ میں اقرباءپروری سے متعلق اداکارہ کنگنا رناوت نے بات شروع کی، جس کے بعد یہ بھارت میں شوبز انڈسٹری کا موضوع بن گیا۔

تاہم اپنے ایک تازہ انٹرویو کے دوران عمران ہاشمی کا کہنا تھا کہ انہیں کنگنا رناوت کا بیان حیران کن لگا۔ 

عمران ہاشمی نے کہا کہ بطور ایک فنکار میں کنگنا کو ذاتی طور پر پسند کرتا ہوں، شاید کنگنا کے ساتھ فلم انڈسٹری میں کچھ برا تجربہ ہوا ہوگا۔ میں نے فلم" گینگسٹر" میں کنگنا کے ساتھ کام کیا، اس فلم میں مجھ سے زیادہ کنگنا کا اہم کردار تھا، یہی وجہ ہے کہ انہیں اس فلم سے انڈسٹری میں آگے آنے کا موقع ملا۔

عمران ہاشمی کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ صرف اقرباءپروری والوں کو ہی دوبارہ چانس ملتا ہے۔ کنگنا رناوت کی اپنی رائے ہوسکتی ہے لیکن اس کے پیچھے پوری انڈسٹری کو موردِ الزام ٹھہرانا غلط ہے۔ انڈسٹری میں کچھ نشے کے عادی ہوں گے لیکن سب نہیں ہیں۔ 

یادرہے کہ 2017 میں کنگنا رناوت نے کرن جوہر کو فلم انڈسٹری میں اقرباءپروری کا علمبردار قرار دیا تھا۔  

مزید :

تفریح -