اوور سیز پاکستانیوں نے سپانسر شپ حج سکیم کی مخالفت کر دی

  اوور سیز پاکستانیوں نے سپانسر شپ حج سکیم کی مخالفت کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)اوورسیز پاکستا نیو ں نے پرائیویٹ حج سکیم میں سپانسرشپ سکیم کی مخالفت کر دی۔ یو اے ای سے نازیہ طارق، آسٹریلیا سے جمال احمد نے روزنامہ پاکستان سے براہ راست بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں گزشتہ 3سال میں والدین کو حج کرانے کے لئے پاکستان میں تھوڑی تھوڑی رقم بھیج رہا ہوں اب اس قابل ہوا ہوں اس سال حج کرا سکوں میں نے معلومات لی ہیں تو پرائیویٹ سکیم کے رجسٹرڈ حج آرگنائزر نے کہا ہے ڈالر بھیجیں گے تو آپ جا سکیں گے ہمیں گورنمنٹ کی پالیسی کی سمجھ نہیں آئی۔ دبئی سے شازیہ نے کہا گورنمنٹ اس پالیسی کو ختم کرے ہم اپنے والدین کو اپنے ساتھ دبئی سے لے جانا چاہتے ہیں ان کی رقم پاکستان میں موجودہے ہماری رہنمائی کی جائے۔ 3سال سے تھوڑی تھوڑی رقم پاکستان منتقل کی ہے اب کہا جا رہا ہے پاکستانی روپوں کی بجائے ڈالر میں رقم جمع کرائی جائے تبھی دبئی سے جدہ مدینہ آ سکتے ہیں۔سپانسرشپ سکیم زبردستی مسلط نہ کی جائے ۔