پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے کی خواہش ہے، سلمان ارشاد

پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے کی خواہش ہے، سلمان ارشاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ 9 کی فرنچائز پشاور زلمی کے فاسٹ بولر سلمان ارشاد نے کہا ہے کہ خواہش ہے پاکستان کی نمائندگی کروں اور ویرات کوہلی کو آﺅٹ کروں۔ایک انٹرویو میں سلمان ارشاد نے کہا کہ پی ایس ایل، سی پی ایل اور ٹی ٹین میں دنیا کے ہر ٹاپ بیٹر کو آﺅٹ کیا ہے۔

 ، نیٹ پر ویرات کوہلی کو بولنگ کراچکا ہوں مگر میچ کی خواہش ہے۔ کہا خواہش ہے کہ پاکستان کی نمائندگی کروں اور ویرات کوہلی کو آﺅٹ کروں، پی ایس ایل میں بابر اور رضوان، سی پی ایل میں پولارڈ اور رسل کو آﺅٹ کرچکا ہوں، جیسی بیٹنگ کنڈیشنز پی ایس ایل میں ہیں اس میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مختصر باﺅنڈری میں مس ہٹ بھی بانڈری ہوجاتی ہے، کوشش ہوگی کہ ٹورنامنٹ کے اختتام تک ٹاپ بولر بن جاﺅں۔

 جاں، پاکستان کیلئے کھیلنا میرا ہدف ہے، سینے پر جب تک اسٹار نہیں لگ جاتا اس وقت تک خواب پورا نہیں ہوگا۔