چکلالہ فٹبال کلب کی جیت

چکلالہ فٹبال کلب کی جیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (یواین پی) محمد شاہ اینڈ محمد اسلم میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں چکلالہ کلب نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

 اس موقع پر راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین راجہ اشتیاق احمد کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ میونسپل سٹیڈیم راولپنڈی میں جاری چکلالہ کلب نے پاک شاھین کلب کو دو کے مقابلے میں تین پنلٹی ککس ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں 1-1 گول سے برابر رہیں۔میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا۔ پنلٹی ککس پرچکلالہ کلب نے تین گول اور پاک شاھین کلب نے دو گول کئے۔ میچ ریفریز کے فرائض شفاعت، شکیل اور افتخار نے انجام دیئے