کپتانی کا موقع ملا تو ضرور قبول کروں گا،سعود شکیل

    کپتانی کا موقع ملا تو ضرور قبول کروں گا،سعود شکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (این این آئی)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نائب کپتان سعود شکیل نے کہا ہے کہ کپتان بننا فخر کی بات ہوتی ہے، ایسا نہیں کہ چاہتا ہوں کپتان بنوں لیکن موقع ملے تو ضرور قبول کروں گا۔ایک انٹرویو میں سعود شکیل نے کہا کہ کپتان چیلنج سمجھ کر ضرور بنوں گا، سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

 ، میں نے کپتانی کو ہمیشہ انجوائے کیا ہے، انڈر 19 کا کپتان بنا تو ڈریسنگ روم کا ماحول اچھا رکھا اور اچھی کپتانی کی۔نائب کپتان سعود شکیل نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےلئے اچھی شروعات ہوئی ہے، انفرادی کارکردگی اچھی رہی ہے۔