پولیس حراست سے فرار ہونےوالے ملزمان کو عدالت میں پیش کردیاگیا
لاہور(کر ائم رپو رٹر) تھانہ گلبرگ پولیس نے پولیس حراست سے فرار ہونے والے کروڑوں روپے کے ٹیکس فراڈ میں ملوث دونوں ملزمان کو گزشتہ روز عدالت میں پیش کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں ملزمان کو تھانہ گلبرگ پولیس نے کراچی سے گرفتار کیا تھا دونوں ملزمان پر الزام عائد ہے کہ وہ تھانہ گلبرگ پولیس کی حراست کے دوران تھانے سے فرار ہو گئے تھے۔