شاہدرہ پولیس کی کارروائی، پتنگیں تیار کرنے والے 2ملزم گرفتار

    شاہدرہ پولیس کی کارروائی، پتنگیں تیار کرنے والے 2ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپو رٹر)ایس پی سٹی کیپٹن (ر)قا ضی علی رضا کی ہد ایت پر شاہدرہ پولیس نے پتنگیں تیار کرنے والے دو ملزمان گرفتار کر لیے تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او شا ہد رہ انسپکٹرمیا ں تحسین انجم نے پتنگ ساز و فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کے دوران پتنگ سازی کا کاروبار کرنے والے ملزمان رحمان اور سمیر کو خفیہ اطلاع کی مدد سے گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی 2000 پتنگیں اور گڈی پیپر سمیت پتنگ سازی کا سامان برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا ایس پی سٹی کیپٹن (ر)قا ضی علی رضا کا کہنا ہے کہ ملزمان پابندی کے باوجود پتنگیں تیار کرتے اور آرڈر کے مطابق سپلائی کرتے تھے ۔

ایس پی سٹی کیپٹن (ر)قا ضی علی رضا نے اس کا روائی پر ایس ایچ او شا ہد رہ انسپکٹرمیا ں تحسین انجم اور ان کی ٹیم کو شا با ش دی۔

مزید :

علاقائی -