فروری میں 15 پر11 لاکھ سے زائد کالز موصول ہوئیں

    فروری میں 15 پر11 لاکھ سے زائد کالز موصول ہوئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ون فائیو(15) ہیلپ لائن کالز ریکارڈ جاری کردیا تفصیلات کے مطابق فروری میں لاہور سمیت پنجاب بھر سے 11لاکھ 1 ہزار587 کالز موصول ہوئیں جس میں سے 1 لاکھ 55 ہزار 777 کالز پر پولیس کی مدد فراہم کی گئی مختلف معلومات کے حصول کیلئے 58 ہزار137 کالز موصول ہوئیں موصول شدہ کالز میں سے 1 لاکھ 80 ہزار726 کالز غیر متعلقہ تھیں۔ٹریفک سے متعلقہ 1338 کالز پر راہنمائی کی گئی۔سیف سٹی کے لاسٹ اینڈ فا_¶نڈ سینٹر کی مدد سے 10 گمشدہ بچوں کو والدین کے ملوایا گیا اور61 موٹرسائیکلزاور 3 گاڑیاں تلاش کر کے مالکان کے حوالے کی گئیں۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا تھاکہ شہری ایمرجنسی کی صورت میں فوری ون فائیو (15) پر رابطہ کریں۔

مزید :

علاقائی -