الخدمت ویمن ونگ،پریس کلب کے زیراہتمام استقبال رمضان تقریب

الخدمت ویمن ونگ،پریس کلب کے زیراہتمام استقبال رمضان تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (لیڈی رپورٹر) لاہور پریس کلب اور الخدمت فاﺅنڈیشن ویمن ونگ کے زیر اہتمام استقبا ل رمضا ن و خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب، لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، نائب صدر امجد عثمانی ،سیکرٹری زاہد عابد، الخدمت فاﺅنڈیشن ویمن ونگ کی جنرل سیکرٹری سمیعہ سلمان، ممبرگورننگ باڈی ، عالیہ خان ، فاطمہ مختاربھٹی،دیبا مرزا ،آسیہ بھٹی سمیت خواتین صحافیوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے کہا کہ خواتین معاشرے کا اہم رکن ہیں کوئی بھی معاشرہ مرداورعورت کے وجود سے قائم ہوتاہے ، عورت ماں ، بہن ، بیوی، بیٹی اوردیگر مقدس رشتوں کے ساتھ ایک اہم مقام رکھتی ہیں۔ممبر گو رننگ با ڈی فاطمہ مختاربھٹی نے شرکت کرنیوالی خواتین کا شکریہ ادا کیا۔ الخدمت فا ﺅ نڈ یشن ویمن ونگ کی جنرل سیکرٹری سمیعہ سلمان نے استقبال رمضان کے حوالے سے خصوصی لیکچر بھی دیا۔ تقریب کے اختتام پر صدر پریس کلب ارشد انصاری اور سیکرٹری زاہد عابد نے پریس کلب کی خواتین ممبران کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہو ئے انہیں تعریفی اسناد پیش کیں۔