سکولوں کا کمرہ امتحان میں بجلی دینے سے انکار،طلبہ اندھیرے میں پیپر دینے پر مجبور
لاہور (لیڈی رپورٹر)سرکاری سکولوں میں میٹرک امتحان کیلئے بنائے گئے مراکز میں طلباء بغیر لائٹ کے امتحان دینے پر مجبور ۔تفصیلا ت کے مطا بق امتحانی سنٹرز میں روشنی کا نظام نہ ہونے سے ہزارں طلباءپریشانی کا شکا ر ہیں۔ لاہور کے 350 گورنمنٹ سکولوں میں امتحانی سنٹرز بنائے گئے ہیں۔سکول سربراہان نے بورڈ کی جانب سے بجلی کے بلوں کی مد میںسابقہ عدم ادائیگیوں کے باعث امتحانی سنٹرز کو بجلی دینے سے انکار کر دیا۔ تاحال بجلی کی فراہمی کے حوالے سے بورڈ انتظامیہ اور ایجوکیشن اتھارٹی کے معاملات طے نہیں ہو سکے۔ بجلی کے بلز کی مد میں بورڈ کی جانب سے لاکھوں روپے ادا کئے جانا ہیں۔ سکول سربراہان کا کہنا ہے کہ سکولوں کو بجلی کا کمرشل بل آنے کے باعث بجلی کے بلز کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ کنٹرولر امتحانات محمد عرفان کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلز کی ادائیگی کیلئے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن سے معاملات طے ہو چکے ہیں، سکولوں میں بنائے گئے تمام امتحانی سنٹرز میں بجلی فراہم کی جارہی ہے