1250ارب روپے کی نئی سیٹلمنٹ، حکومت نے آئی ایم ایف کو دوبارہ درخواست دیدی

Mar 05, 2024

اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کو1250ارب روپے کی نئی سیٹلمنٹ کیلئے دوبارہ درخواست دیدی۔تفصیلات کے مطابق وزارت توانائی نے وزارت خزانہ کی مشاورت سے آئی ایم ایف کو1250ارب روپے کی نئی سیٹلمنٹ کیلئے دوبارہ درخواست دے دی ہے،آئی ایم ایف نئی حکومت بننے کے بعد گردشی قرض کی سیٹلمنٹ کیلئے جواب دے گا۔آئی ایم ایف پہلے ہی توانائی شعبے کا ایک ہزار 250ارب کا گردشی قرض سیٹل کرنے کا پلان ماننے سے انکار کر چکا ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم سیکٹر کیلئے ایک ہزار ارب اور پاور سیکٹر کیلئے 250ارب روپے کیش جاری کیا جائے گا، اسی طرح او جی ڈی سی ایل کو 600ارب، پی پی ایل کو 150ارب اور جی ایچ پی ایل کو 170ارب روپے جاری ہوں گے۔ذرائع کے مطابق نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ کو 100ارب روپے کی رقم جاری کی جائے گی۔

آئی ایم ایف سیٹلمنٹ

مزیدخبریں