ایکس کی بندش کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا، سماعت آج 

          ایکس کی بندش کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا، سماعت آج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(این این آئی)ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی غیر اعلانیہ بندش کے خلاف شہری کی جانب سے دائر درخواست کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کیلئے مقرر کرلیا۔تفصیلات کے مطابق شہری کی جانب سے وکلا کے توسط سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ایکس (ٹویٹر)بندش ختم کر کے سروس مکمل بحال کرنے کا حکم دے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 17فروری کے بعد سے اب تک ٹویٹر پر غیر اعلانیہ پابندی ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی مسلسل بندش آرٹیکل 19کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں پی ٹی اے اور وزارت اطلاعات کو فریق بنایا گیاہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق درخواست پر (آج)منگل کوچیف جسٹس عامر فاروق سماعت کریں گے۔ اس حوالے سے متعلقہ فریقین کو نوٹسسز جاری کردئیے گئے ہیں۔

ایکس

مزید :

صفحہ اول -