بھرتی کیلئے ٹیسٹ دینے والے امیدواروں کا مظاہرہ
پشاور(سٹی رپورٹر) ریسکیو ڈپارٹمنٹ میں بھرتی کیلئے ٹیسٹ دینے والے امیداروں نے اپنے مطالبات کیلئے پشاور پریس کلب میں کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں بڑی تعداد میں امیدواروں نے شرکت کی مطاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ فروری 2022کو ریسکیو ڈپارٹمنٹ خیبر پختونخوا میں بھرتیوں کا اشہار جاری ہوا جو بذریعے ایٹا ٹیسٹ تھا جس کیلئے ہزاروں کی تعداد میں بے روزگار اور غریب لوگوں نے ایپلائی کیا تھا جبکہ امیداروں نے فزیکل اور تحریری ٹیسٹ بھی پاس کیا تاہم گزشتہ دو سال غریب امیدوار انٹرویو کے انتظار میں ہے جسکے باعث امیدارواں کا قیمتی تائم ضائع ہونے لگا انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور ڈائر ایکٹر ریسکیو سیکرٹریٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ بھرتیوں سے پابندی ہٹا کر پاس ہونیوالے امیدارواں کو انٹریو ز کیلئے کال کر یں اور ہمارا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچایا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرینگے۔