اکاﺅ نے پاکستان میں ہوا بازی کے مجموعی سیکیورٹی انتظامات کو سراہا

  اکاﺅ نے پاکستان میں ہوا بازی کے مجموعی سیکیورٹی انتظامات کو سراہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہری ہوابازی کی بین الاقوامی تنظیم اکاﺅ کی آڈٹ ٹیم نے پاکستان میں ہوا بازی کے مجموعی سیکیورٹی کے انتظامات کو سراہا۔ترجمان ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس(اے ایس ایف)کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہری ہوا بازی کی بین الاقوامی تنظیم ICAO کی چار رکنی آڈٹ ٹیم مسٹر آسکر انابیل روبیو کی سربراہی میں دس روزہ ایوی ایشن سیکیورٹی آڈٹ پر مورخہ 18 فروری کو کراچی ایئرپورٹ پہنچی،اس آڈٹ کا مقصد گلوبل ایوی ایشن سیکیورٹی کے معیار کو مسلسل مانیٹرنگ اور آڈٹ کے ذریعے بہتر بنانا ہے۔آڈٹ کے سلسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام متعلقہ اداروں سے کوآرڈینیشن کی جبکہ اے ایس ایف نے آڈٹ کے سلسلے میں تمام عملی اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا۔آڈٹ کے اختتام پر سول ایوی ایشن ہیڈ کوارٹر میں اختتامی تقریب کے دوران آڈٹ ٹیم نے سی اے اے سیکیورٹی کے انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایوی ایشن سیکیورٹی کے حوالے سے نہ صرف 2023 کے تمام اہداف کو کامیابی سے حاصل کرلیا بلکہ یہ اقدامات ICAO کے 2030 کے لیے مقرر کردہ بین الاقوامی معیار کے اہداف کے قریب تر ہیں جو پاکستان کے لیے باعث اعزاز ہے۔