پشاور(سٹی رپورٹر) پشاور کے بیشتر علاقوں میں سوئی گیس بحران تھمنے کا نام نہیں لے رہا جسکے باعث شہری مہنگے داموں ایل پی جی گیس خریدنے پر مجبور ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے گیس کی فراہمی فوری ممکن بنانے کےلئے اقدامات اٹھا کر ریلیف فراہم کیا جائے شہر کے علاقوں مومین ٹاﺅن ، حاجی ٹا_¶ن، خواجہ ٹا_¶ن، شاہنواز ٹا_¶ن، صمدو گڑھی، باجوڑی محلہ، مدینہ کالونی، بشیر آباداور سعید آباد نمبر ،تاج آباد ،دانش آباد اور دیگر علاقوں میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے شہریوں کے مطابق گیس مہنگی ہونے اور بقائدگی سے بلوں کی ادائیگی کے باوجود گیس دستےاب نہ ہونا سراسر ظلم ہے دوسری جانب ایل پی جی گیس بھی بہت مہنگی ہے جو غریب عوام کے دسترس سے باہر ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی گیس کی فراہمی کےلئے فوری اقدامات اٹھا کر ریلیف فراہم کیا جائے ۔