علی امین گنڈاپور سے بڑی توقعات وابستہ ہیں، بختیار صدیقی

  علی امین گنڈاپور سے بڑی توقعات وابستہ ہیں، بختیار صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹی رپورٹر) حیات آباد انڈسٹریلیسٹس ایسوسی ایشن رجسٹرڈ نے خیبر پختونخوا میں منتخب وزیر اعلی سردار علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں قائم ہونیوالی پی ٹی آئی حکومت کاخیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نئی حکومت نگران دور میں امپورٹ پر 2 فیصد سیس ٹیکس نفاد کے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے صنعتی شعبے سے وابستہ کاروباری افراد کی مشکلات کا ازالہ کریگی،اپنے ایک بیان میں صدر ایچ آئی ای پی حاجی بختیار آفریدی نے کہا ہے کہ مہنگائی کے باعث انڈسٹری تباہی سے دوچار ہے، پے درپے ٹیکسوں کے نفاذ سے  پراڈکٹس مزید مہنگے ہوں گے جس کا اثر کاروباری افراد پر پڑنے کے ساتھ براہ راست عام لوگ بھی شدید متاثر ہوں گے،حاجی بختیار آفریدی نے کہا کہ را میٹریل باہر ممالک سے آتا ہے ایسے میں صنعتی برادری کو نومنتخب وزیر اعلی علی امین گنڈاپورو کابینہ سے ٹیکسز میں ریلیف اور سہولیات فراہمی کے سلسلے میں بڑی توقعات وابستہ ہیں، انہوں نے ایسوسی ایشن کی طرف سے نئی حکومت کو بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وزیر اعلی پہلی فرصت میں کاروباری برادری کی تشویش دور کرتے ہوئے صنعتی شعبے کی بحالی کیلئے ریلیف کی صورت میں اقدامات کریں گے۔